سان فرانسسکو: 12امریکی ریاستوں کے اتحاد نے چہارشنبہ کو نیویارک میں امریکی کورٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں ‘‘غیر قانونی ٹیرف’’ کے تعلق سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے ، مینی، مینیسوٹا، نیوادا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگن اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف لگانے سے روکنے کے لیے عدالتی حکم کی مانگ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی ‘‘قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات’’ کے تابع چھوڑ دیا ہے ، جس میں عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور عہدیداروں کو ان کے نفاذ سے روکنے کے لئے کہا گیا ہے ۔