یوپی کے ضلع بارہ بنکی میں مسجدکی شہادت پرسماج وادی پارٹی کے بعد کانگریس نے بھی احتجاج کیا ہے۔ در حقیقت ایودھیا لوک سبھا حلقہ میں ایس ڈی ایم رہائش گاہ کے سامنے مسجدکوضلعی انتظامیہ نے 17 مئی کو بھاری فورس کی موجوگی میں شہیدکردیا۔ اس معاملے میں سنی سنٹرل وقف بورڈ نے ہائی کورٹ جانے کااعلان کیاہے۔ اس کے بعد ایس پی اور کانگریس پارٹی بھی سامنے آکرمخالفت کرہی ہیں۔سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر تشکیل دیے گئے سماج وادی پارٹی کے 9 رکنی نمائندگی بورڈ نے بارہ بنکی ڈی ایم کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔اسی کے ساتھ ہی اس معاملے میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے بعد ، قصوروار افسران سے بھی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ سابق کابینہ کے وزیر اروند سنگھ گوپ نے کہاہے کہ عوام سیکڑوں سال پرانی قدیم مسجد کو منہدم کرنے پر ناراض ہیں،اس معاملے میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمارللوکاکہنا ہے کہ حکومت آمرانہ رویہ اپنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 100 سالہ قدیم مسجد کو حکام کے روکنے کے باوجود مسمار کردیا گیا۔ کانگریس پارٹی اس معاملے کے خلاف ایوان سے سڑک تک احتجاج کرے گی