بارہ بنکی ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے اور بارہ بنکی کے علاقے صفدر گنج میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے ملبے میں دب کر مر گئے۔ پولیس کے ذرائع نے یہ اطلاع منگل کو یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام صفدر گنج کے علاقے رام پور بھوانی پور گاؤں میں بارش سے گیلی دیوار گرنے سے اس کے پاس کھیلنے والے دو بچے ملبے میں دب گئے۔ جب گاؤں والوں نے انہیں باہر نکالا تو دونوں دم توڑ چکے تھے ۔ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں پہنچ گئے ۔ لواحقین نے بچوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا۔ پنچ نا مہ کے بعد ، بچوں کی لاش کو آخری رسومات کیلئے ان کے خاندان کے حوالے کردیا گیا۔