بارہ بنکی۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بارہ بنکی کے ٹکیت نگر علاقے میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر11 نوجوانوں کے خلاف کرکٹ میچ کے انعقاد پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ پیر کے روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانپورگاؤں میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میچ میں کرکٹ میچ کے آرگنائزرپربھاکر سنگھ اور دس دیگر نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔