واشنگٹن ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹ جماعت کے امیدواروں کے درمیان چوتھا مباحثہ منگل کی شب منعقد ہوا۔اس مباحثے میں شریک تمام امیدواروں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی ہے۔امریکی ریاست اوہائیو کی اوٹربائن یونیورسٹی میں تین گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس مباحثے میں 12 ڈیمو کریٹ امیدوار شریک ہوئے۔’ڈیمو کریٹ کے مباحثے کے دوران امریکی صدر کے مواخذے کا معاملہ موضوع بحث بنا رہا۔ صدارتی امیدوار کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی کوشش کرتے رہے کہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیوں ضروری ہے۔