حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 10 سال کے بعد نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ پرانے راشن کارڈ میں ارکان خاندان کے نئے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ حکومت نے پرانے راشن کارڈ کے علاوہ نئے راشن کارڈ پر باریک چاول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ساتھ ایک تھیلی بھی مفت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر چیف منسٹر اور وزراء کی تصاویر ہیں۔ تاہم ریاست میں مقامی اداروں کے انتخابات کے شیڈول جاری ہونے کے بعد مفت تھیلی تقسیم کرنے کا امکان نہیں ہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے ان بیاگس کو کئی ضروریات کی تکمیل کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا تھا۔ حکومت نے پلاسٹک پر قابو پانے یہ بیاگ تیار کیا تھا۔2