جوگی پیٹ 19 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگی پیٹ میں بار کونسلر زیڈ ایچ جاوید کی تیسری مرتبہ کامیابی پر ایک پروگرام کا انعقاد محبوبیہ مسجد میں کیا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ اس پروگرام کا پورا انتظام مسلم ویلفیئر کمیٹی کے صدر عرفات محی الدین اور ارشد محی الدین نے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زیڈ ایچ جاوید صاحب نے کہاکہ میں محبوبیہ مسجد کا مصلی ہوں اور جوگی پیٹ میرا وطن ہے۔ مجھے اپنے گاؤں سے گہری محبت ہے۔مسلم ویلفیئر کمیٹی کے صدر عرفات محی الدین نے کہاکہ زیڈ ایچ جاوید کی تیسری مرتبہ کامیابی جوگی پیٹ کے مسلمانوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ قومی اتحاد اور بھائی چارہ مضبوط ہو۔مستقبل میں بہتر خدمت اور ترقی کی امیدیں بڑھیں۔پروگرام میں کئی معزز افراد نے شرکت کی، جن میں علی شاہ ، مبعود ، منظور ، مجید ،ارشد محی الدین ، فاروق ، محبوب بھائی ،ڈاکٹر علیم ، مسعود خان ، فیروز ، ذیشان، چھوٹو، آصف ،بابا ، شکیل ، رفعت ، کاسف، ربانی ،نثار ، غوث بھائی ، علیم ، عابد اور کئی دوسرے نوجوان اور بزرگ موجود رہے۔