مابقی نوٹ بھی آر بی آئی کو روانہ کرنے کی گنجائش موجود ۔ مماثل رقم کھاتوں میں جمع ہوگی
حیدرآباد۔یکم نومبر(سیاست نیوز) ریزرو بینک سے 2000 کے کرنسی نوٹ بازار سے واپس لینے کے فیصلہ کے بعد تاحال 98.37 فیصدنوٹ ریزرو بینک کو واپس حاصل ہوچکے ہیں۔آربی آئی سے جاری تفصیلات کے مطابق مئی 2023 میں 2000 کے کرنسی نوٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیاگیا اس وقت بازار میں 5817 کروڑ روپئے کے کرنسی نوٹ موجود تھے ۔ 19 مئی 2023 کو جس وقت 2000 کے کرنسی نوٹوں سے دستبرداری کا اعلان کیاگیا تھا اس وقت بازار میں 2000 کے کرنسی نوٹ جملہ 3لاکھ 56ہزار کروڑ مالیت کے بازار میں موجود تھے اور31اکٹوبر تک کی جو مہلت تھی یہ مالیت گھٹ کر 5817 کروڑ رہ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جملہ 98.37 فیصد 2000 روپئے کے کرنسی نوٹ واپس وصول کئے جاچکے ہیں اور جو کرنسی نوٹ اب بھی عوام کے پاس موجود ہیں وہ آربی آئی کو روانہ کرکے بینک کھاتہ میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ آربی آئی کی وضاحت اس کے مطابق 2000 کے کرنسی نوٹ کسی بھی پوسٹ آفس کے ذریعہ آر بی آئی کے ایشو آفس کو روانہ کرکے اپنی بینک تفصیلات روانہ کرکے کھاتوں میں مماثل رقومات جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ہندستان بھر میں 19 مقامات پر آربی آئی کے ایشو آفس اب بھی کام کر رہے ہیں جہاں 2000 کے کرنسی نوٹ روانہ کئے جاسکتے ہیں۔ملک کے جن شہروں میں آربی آئی کے ایشو آفس موجود ہیں ان میں احمدآباد‘ حیدرآباد‘ چینائی ‘ چندی گڑھ‘ جئے پور‘ بھوپال ‘ ممبئی ‘ ناگپور‘ نئی دہلی ‘ پٹنہ ‘ گوہائی ‘ بھوبھنیشور‘ بیلا پور و دیگر شہر شامل ہیں۔3