بازار پر مہلک حملہ کیلئے باغیوں پر حکومت یمن کا الزام

   

دبئی ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت مخلوط حکومت اور یمن کے بین الاقوامی مسلمہ حکومت نے کہا کہ حوثی باغی بازار پر مہلک حملہ کے ذمہ دار ہیں۔ حکومت کا یہ بیان اخباری نمائندوں کو یمن کے سفارتخانہ برائے واشنگٹن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ حوثیوں نے الکیوشا راکٹوں کے ذریعہ التابیٹ بازار پر حملہ کیا تھا اور اس کا الزام سعودی زیرقیادت اتحادی فوج پر عائد کیا تھا۔ یہ حملہ پیر کے دن علی الصبح کیا گیا۔ حکومت نے اپنے بیان میں واضح نہیں کیا کہ باغیوں نے اس علاقہ کو جو ان کے زیرقبضہ ہے کیوں نشانہ بنایا ہے۔ باغی بیشتر شمالی یمن پر بشمول دارالحکومت صنعا قابض ہیں۔ اس قبضہ کا آغاز 2014ء میں ہوا تھا۔