بازار 12 بجے شب کے بعد بند کرانے پر عوام میں تشویش

   

کانگریس اقلیتی قائدین نظام آباد کا دورہ ، نئے پولیس کمشنر کو حکومت کے احکام پر توجہ دہانی
نظام آباد ۔11 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے اپنا جائزہ حاصل کرنے کے بعد عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے رات 12 بجے کے بعد دکانوں کو بند کر دینے کے احکامات دیئے اور پولیس عہدیداروں نے 12 بجے کے بعد دکانوں کو بند کرنا شروع کیا تو عوام میں تشویش پھیل گئی بالخصوص تاجروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس قائدین کو اطلاع دی حالانکہ حکومت کی جانب سے واضح طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر 24 گھنٹے دکانوں کو کھلے رکھنے کی احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن پولیس کمشنر اس بات سے واقف نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے فوری احکامات جاری کردیا۔ اطلاع کے ملنے پر کانگریس اقلیتی قائدین احمدی بازار، نہرو پارک، ملّا پلی اور بودھن روڈ پہنچے، جہاں انہوں نے پولیس سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فون پر نظام آباد کے پولیس کمشنر سے بات کرتے ہوئے انہیں ان سرکاری خطوط کی طرف متوجہ کیا جن میں رمضان المبارک کے مہینے میں دکانیں 24×7 کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس پر پولیس کمشنر نے یقین دلایا کہ پولیس حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق عمل کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام سینئر پولیس افسران سے بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سینیئر کانگریس قائد ایڈوکیٹ سید نجیب علی، مجاہد خان، سابق کارپوریٹر ایم اے فہیم (سابق ڈپٹی میئر)، ہارون سبق کارپوریٹر اشواق احمد خان پاپا سابق ماون کارپوریٹر سمیر احمد، صادق سہیل اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔تاجروں نے بروقت مداخلت پر کانگریس قائدین اور بالخصوص محمد علی شبیر سے بھی اظہار تشکر کیا اور پولیس عہدیدار رمضان المبارک کے موقع پر حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔