بازیگر 2 بنانے کا تیاریاں ، شا ہ رخ خان کی ہا ں کی دیر

   

ممبئی ۔ فلمی دنیا میں سال 2023 شاہ رخ خان کے نام رہا لیکن اس کے بعد وہ نہ تو اس سال نظر آئیں گے اور نہ ہی اگلے سال یعنی 2025 میں ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ سال 2026 میں وہ فلم کنگ کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ابھی فلم کی شوٹنگ شروع بھی نہیں ہوئی کہ دوسری جانب 31 سال قبل ریلیز دھوم مچا چکی ان کی فلم بازیگر کے سیکوئل کی اپ ڈیٹ سامنے آئی۔ جس فلم نے شاہ رخ خان کو راتوں رات اسٹار بنا دیا وہ فلم ہے بازیگر۔ 1993 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں کنگ خان نے اینٹی ہیروکا کردار ادا کیا تھا۔ پروڈیوسر رتن جین نے اس رومانوی تھرلرکے دوسرے حصے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا دوسرا حصہ بننے جا رہا ہے۔ دراصل اس فلم میں شاہ رخ خان کے منفی کردارکو بہت پسندکیا گیا، خاص کر جہاں وہ فلم میں شلپا شیٹی کو چھت سے پھینکتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں رتن جین نے کہا کہ بازیگر کے سیکوئل کے حوالے سے شاہ رخ خان سے بات چیت چل رہی ہے۔ فلم کی کہانی ابھی تیار نہیں کی گئی ہے تاہم اگر شاہ رخ خان فلم میں مرکزی کردارکے طور پر کام کرنے کے لیے راضی ہوجاتے ہیں تو پروڈیوسر اس کے سیکوئل پر ضرور کام کریں گے۔ اس وقت ان کے پاس سیکوئل کے حوالے سے ایک دلچسپ آئیڈیا بھی ہے لیکن شاندار اسکرپٹ کے علاوہ فلم کو نئی سمت کی ضرورت ہے۔ رتن جین چاہتے ہیں کہ دوسرا حصہ بازیگر کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق ہو۔ فی الحال شاہ رخ خان کے ساتھ بازیگر2 کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کسی بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن فلم کا دوسرا حصہ بننے جا رہا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم بازیگر31 سال قبل یعنی12 نومبر1993 کو ریلیز ہوئی تھی۔ کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ شلپا شیٹی، راکھی، سدھارتھ رے، جانی لیورکے بھی اہم کردار تھے۔ اس فلم کی ہدایات عباس مستان نے دی تھیں۔ شاہ رخ خان بازیگر کے سیکوئل کے لیے ہاں کہتے ہیں یا نہیں، یہ جاننے کے لیے ہمیں کافی وقت تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔