باسر ٹریپل آئی ٹی طلبہ کا احتجاج ختم

   

مدھول /21 جون (سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی جانب سے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی پر باسر ٹریپل آئی ٹی کے طلبہ نے آج اپنا احتجاج ختم کردیا ۔وزیر تعلیم نے اپنے دورہ کے موقع پر احتجاجی طلبہ کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور مرحلہ وار ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا تیقن دیا ۔ طلبہ کے 12 مطالبات میں غذا کا ناقص معیار اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے ۔