احتجاجی طلبہ کی گرفتاری جمہوریت کے مغائر ،بھینسہ میں کانگریس ضلع صدر پی راما راؤ پٹیل کی پریس کانفرنس
بھینسہ : بھینسہ ریوینو ڈیویڑن کے باسر منڈل میں واقع ٹریبل آئی ٹی میں گذشتہ تین روز سے طلبہ اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاستی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اسی ضمن کانگریس ضلعی صدر پوار راما راؤ پٹیل نے اپنی قیامگاہ ایس ایس کاٹن فیکٹری بھینسہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس دور حکومت کے وزیراعلٰی آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے بھینسہ ڈیویڑن کے باسر میں ٹریبل آئی ٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے طلبہ کو تمام سہولیات فراہم کی لیکن ٹی آر ایس دو رحکومت میں باسر ٹریبل آئی ٹی کے طلبہ مسائل سے دوچار ہے اور گذشتہ تین روز سے تقریبًا دو ہزار طلبہ دھوپ اور بارش کی شدت کے باوجود اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج کررہے ہیں لیکن ریاستی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اورحیدرآباد میں ریاستی وزراء کے ہمراہ مقامی رکن اسمبلی اے سی میں بیٹھ کر صرف تبصرے کررہے ہیں جو طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ ہے جسے کانگریس ہرگز برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ طلبہ ملک اور سماج کا مستقبل ہے۔ انھوں نے تلنگانہ وزیراعلٰی کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی باسر کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ کے مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اساتذہ کے تقررات و دیگر تمام مسائل کی جلد از جلد یکسوئی عمل میں لائے اور انھوں نے این ایس یو آئی ریاستی صدر بی وینکٹ کو ٹریبل آئی ٹی میں داخل نہ ہونے دینے پر طلبہ سے بات چیت کیلئے دیوار سے چڑھکر طلبہ سے تفصیلات دریافت کرنے اور احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار کرنے پر حکومت اور پولیس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جمہوریت کے خلاف قرار دیا آخر میں ریاستی حکومت کو ایک دن کا وقت دیتے ہوئے طلبہ کے تمام مسائل کی یکسوئی کا پْرزور مطالبہ کیا ورنہ کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے احتجاج کرنے کا سخت الفاظ میں انتباہ دیا اس موقع پر سابقہ بلدیہ چیرمین بی گنگادھر ، ایم پی ٹی سی عبدالرزاق ، فیروز خان شہران ، بھوجرام پٹیل ، وینگل راؤ ، وی سرنیواس ٹاؤن صدر ، امجد شیخ و دیگر کانگریسی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔