باسی مٹھائی کھانے کے بعد 8بچے اور 4خواتین بیمار

   

حیدرآباد: باسی مٹھائی کھانے کے بعد 8بچے اور 4خواتین بیمارپڑگئیں۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے پُلسومامڈی گاوں میں پیش آیا۔اس واقعہ کی متاثرہ ایک لڑکی کی حالت خراب ہونے پر اس کو بھدراچلم کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد ڈاکٹرس نے کہا کہ اس لڑکی کی حالت مستحکم ہے ۔باقی 11افراد کو مشرقی گوداوری ضلع کے راکے پلی میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر میں داخل کروایا گیا ہے ۔گاوں والوں نے کہا کہ دوبیا نامی شخص اپنے رشتہ دار کے مکان کیلئے روانہ ہوا۔راستہ میں اس نے مقامی مٹھائی’گوالو‘ خریدی جو شکر سے بنائی جاتی ہے ۔اپنے رشتہ دار کے مکان پہنچنے کے بعد اس نے یہ مٹھائی انہیں دی جس کے بعد اس خاندان نے اپنے رشتہ داروں میں مٹھائی تقسیم کردی۔اس مٹھائی کو کھانے والے 12افراد جن میں 8بچے اور 4خواتین تھیں نے الٹیوں اور متلی کی شکایت کی۔ان کو فوری طورپر مقامی پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیاگیا جبکہ سامنتا نامی لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کو بھدراچلم کے ہاسپٹل منتقل کیا۔وزیرصحت اے نانی نے ضلع کلکٹر مشرقی گوداوری مرلی دھرریڈی کو ہدایت دی کہ وہ دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کرے جس نے باسی مٹھائی فروخت کی۔

تلنگانہ میں رائے دہندوں کی مسودہ فہرست کی تیاری کا کام یکم نومبر سے شروع
حیدرآباد : تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن یکم نومبر سے رائے دہندوں کو مسودہ فہرست کی تیاری شروع کرے گی اور یہ کام 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ 16 نومبر کو الیکشن کمیشن مسودہ فہرست شائع کرے گا۔ دعوے اور اعتراضات دو ہفتے اور دو اتواروں کے دن قبول کئے جائیں گے اور دعوؤں اور اعتراضات کی یکسوئی 5 جنوری 2021 ء تک کی جائے گی۔ قطعی ووٹر لسٹ 15 جنوری 2021 ء کو شائع کی جائے گی۔