باغپت (اترپردیش): ضلع باغپت کے بی جے پی کے سابق صدر سنجے کھوکر کو باغپت میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ وہ صبح چہل قدمی کیلئے نکلے تھے ۔ یہ واقعہ ضلع کے چپرولی علاقہ میں پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق 3 نامعلوم افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کردی ہے ۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں سنجے کھوکر کو خون میں لت پت پڑا ہوا دکھایا گیا ہے ۔ اطلاعات ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہونچ گئی ۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے سنجے کھوکر کی موت پر گہرے دکھ کر اظہار کیا اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اندرون 24 گھنٹے خاطیوں کو گرفتار کیا جائے ۔ اس واقعہ کے بعد اپوزیشن نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی قائدین ہی محفوظ نہیں ہے ۔