باغپت ( یو پی ) : ریاستی سطح کے ریسلر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور اُس کا دوست شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے آج کہاکہ موضع لوہاری میں پیش آئے واقعہ میں 19 سالہ آکاش اور 21سالہ بھرت پر چار افراد نے چہارشنبہ کی شب فائرنگ کی ۔ ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ آکاش کی موت ہوگئی ۔ بھرت کو دواخانہ پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔