نوکو ۔ چاڈ کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے شمالی قصبے نوکو میں باغیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں ان کو پسپائی پر مجبور کر دیا گیا۔ ایک فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں چار فوجی اور سینکڑوں باغی مارے گئے۔ فوجی بیان کے مطابق 60 باغیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اپریل میں نوکو ہی کے قریب صدر ادریس دیبی کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ وہ 9 اپریل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے اور تبھی سے چاڈ ایک بڑے سیاسی بحران کا شکار ہے۔