باغیوں کے حملے میں چاڈ کے صدر کی موت

   

Ferty9 Clinic

نجامینا : چاڈ کے صدر ادریس دیبی کی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد موت ہوگئی۔فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دیبی باغیوں کے حملے میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے اور منگل کو ان کی موت ہوگئی۔فوج نے کہا کہ صدر کی موت کے بعد ان کے بیٹے جنرل محمد ادریس دیبی کو ملک کا عبوری صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ گزشتہ 30 سالوں سے چاڈ کے صدر کے عہدے پر فائز رہے دیبی اسی ماہ 11 اپریل کو ہوئے صدارتی انتخابات میں مسلسل چھٹی بار فاتح ہوئے تھے ۔ دیبی کے انتقال پر ملک میں 14 دنوں کا قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔