ممبئی :مہاراشٹرا میں شیوسینا کے 12 باغی ارکان پارلیمنٹ کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے وائی لیول کی سیکورٹی فراہم کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ آن لائن میٹنگ کے بعد ان باغی ارکان اسمبلی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔باغی اراکین پارلیمنٹ منگل کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کئے اور گروپ کے لیڈر اور نئے وہپ کے بارے میں درخواست پیش کی ۔ممبئی کے ایم پی راہل سنیوال کو گروپ کا لیڈر اور بھاونا گاولی کو نیا چیف وہپ بنایاجارہا ہے ۔