نئی دہلی: ’گروپ آف 23‘ سے معروف ’باغی‘ کانگریس قائدین میں سے چند نے آج سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کی قیامگاہ پر میٹنگ منعقد کی اور حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست فاش پر تبادلہ خیال کیا۔ آج کے شرکاء میں آنند شرما، کپل سبل، منیش تیواری، ششی تھرور اور سندیپ ڈکشٹ شامل ہیں۔ میٹنگ میں گروپ 23 کی مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ اس گروپ نے ڈنر میٹنگ میں شامل ہونے دیگر کانگریسیوں کو کھلی دعوت دی تھی۔