لندن : غزہ میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں گلاسگو میں احتجاج کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق فلسطین اور غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکاٹ لینڈ کیشہر گلاسگو میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا جس دوران مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔لندن میں بافٹا فلم ایوارڈز میں بھی اسرائیلی جارحیت پر احتجاج دیکھنے میں آیا جس دوران مظاہرین نے غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔بافٹا فلم ایوارڈز کے دوران ہدایت کار کین لوچ نے ساتھیوں کے ساتھ بینر اٹھا کر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔انگریزی زبان میں بنی بہترین فلم کے لیے بافٹا ایوارڈ جمع کرتے ہوئے، دی زون آف انٹرسٹ کے پروڈیوسر جیمز ولسن نے غزہ کی جنگ پر خطاب کیا۔