بالاجی کی برطرفی پر روک، گورنر نے فیصلہ واپس لیا

   

چینائی: تمل ناڈو کے گورنر نے سینتھل بالاجی کو کابینہ وزیر کے عہدے سے برطرف کر دیا تھالیکن ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے مشورے کے بعد گورنر نے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔تمل ناڈو کے کابینہ وزیر سینتھل بالاجی کو برطرف کرنے کے فیصلے پر روک لگا دی گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وزارت داخلہ کے مشورے کے بعد گورنر نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب تک سینتھل کیس میں اٹارنی جنرل کی قانونی رائے نہیں لی جاتی تب تک کابینہ سے کوئی برطرفی نہیں ہوگی۔گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سینتھل بالاجی کو تامل ناڈو حکومت سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اٹارنی جنرل سے قانونی رائے لینے کے بعد کیا جائے گا۔