بالانگر سیتاپھل کو جی آئی ٹیگ فراہم کرنے درخواست

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے کسانوں اور عہدیداروں نے عالمی شہرت یافتہ بالا نگر کے سیتا پھل کیلئے جیوگرافیکل انڈیکشن ( جی آئی ) ٹیگ کیلئے درخواست دائر کی ہے ۔ تلنگانہ سے 19 ویں جی آئی درخواست داخل کی گئی ہے ۔ یہ درخواست ریزولوٹ 4 آئی پی کے جی آئی پریکٹشنر سیماجیت سہا نے کسانوں پر مبنی تین اہم تنظیموں کی جانب سے دائر کی ہے ۔ پومل فارمرپرڈیوسر کمپنی لمٹیڈ ، بالا نگر فارمر پروڈیوسر کمپنی لمٹیڈ اور پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی ، نابارڈ فنڈنگ کے ساتھ کی گئی ۔ اس درخواست کو تکنیکی طور پر کونڈا لکشمن تلنگانہ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی ۔ جس نے سائنسی دستاویزات کو مرتب کرنے اور پھل کی منفرد زرعی مورفولوجیکل خصوصیات کو درست کرنے اہم رول ادا کیا ۔ محبوب نگر ، وقار آباد و رنگاریڈی اضلاع میں زیادہ کاشت کیے جانے والے بالا نگر سیتاپھل کو اس کی موٹی رند ، گودے کی زیادہ مقدار کم بیج ، قدرتی میٹھا ذائقہ اور طویل شیلف لائف کیلئے قیمتی ہے ۔ سہا نے کہا کہ تلنگانہ آئندہ دنوں میں دستکاری و باغبانی کی مصنوعات سے اضافی چھ سے آٹھ جی آئی درخواستیں داخل کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ ایس کے ایل ٹی جی ایچ یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ڈی راجی ریڈی نے کہا کہ یونیورسٹی تلنگانہ کی وراثتی باغبانی فصلوں کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے ۔ کسانوں سے بات چیت کے بعد مزید چھ فصلیں جو قطار میں ہیں انہیں درج کیا جائے گا ۔ سیتا پھل منفرد ذائقہ دار پھل ہے ۔ یہ پھل وٹامنز وٹامن سی ، معدنیات اور فائبر کا ذریعہ ہے ۔ اس میں پروٹین بھی پائے جاتے ہیں ۔ اس کے استعمال سے توانائی فراہم ہوتی ہے ۔ ہاضمہ میں مدد کرتا ہے ۔ یہ دل اور گردے کیلئے بہت مفید ہے ۔ سیتا پھل کو اب ڈیزرٹس ، ملک شیک کی طرح بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔۔ ش