بالانگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس بالانگر کے مطابق 45 سالہ شیخ دستگیر جو پیشہ سے ایک کیمیکل کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ بالانگر علاقہ میں مشتبہ حالت میں دستیاب ہوا ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شیخ دستگیر موسی پیٹ علاقہ میں رہتا تھا جو گذشتہ 2 ماہ سے زائد عرصہ سے اپنے گھر نہیں گیا تھا اور بیوی بچوں سے ملاقات نہیں کی تھی اور کمپنی میں کام کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر زندگی بسر کر رہا تھا اور 2 تا 3 ہفتوں سے اس نے کام پر جانا بھی بند کردیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع