بالاپور میں حقہ سنٹر بے نقاب ، سات افراد گرفتار

   

حیدرآباد /29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بالاپور پولیس نے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بالاپور پولیس اسٹیشن حدود میں حقہ سنٹر جو غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا۔ پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے حقہ سنٹر مالک یحیی اور منیجر شعیب سمیت دیگر پانچ افراد صوفیان بابا ، سید منصور ، سید اسلم ، محمد نور اور شیخ علی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اپیل کی کہ حقہ کا استعمال نہ کیا جائے ۔ نوجوان نسل سوشیل میڈیا اور بری عادتوں میں مبتلا ہوکر اپنی زندگی کو برباد کر رہے ہیں۔ بہتر سماج کیلئے دالدین کی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تربیت دیں اور ان پر خاص نظر رکھیں۔ ش