بالاپور میں روڈی شیٹر کے حملہ میں نوجوان زخمی

   

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) بالاپور کے علاقہ میں معمولی بات پر جان لیوا حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک روڈی شیٹر کے حملہ میں نوجوان زخمی ہوگیا ۔ انسپکٹر پولیس بالاپور پولیس اسٹیشن بی وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ مبارک نامی روڈی شیٹر نے 19 سالہ محمد نور پر حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا ۔ نور اور مبارک کا بھانجہ دونوں آپس میں ساتھی ہیں اور گذشتہ دو دنوں سے مبارک کا بھانجہ احمد گھر نہیں لوٹا اس بات پر مبارک نے نور سے دریافت کیا اور اس معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور مبارک کے حملہ میں نور زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع