بالاپور میں میانمار کے باشندے کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد : /28 جنوری (سیاست نیوز) بالاپور علاقہ میں پیش آئے قتل کے واقعہ میں میانمار کے باشندے کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ محمد ابراہیم جو اقوام متحدہ کے تحت جاری کئے گئے پناہ گزین کے کارڈ پر ہندوستان آیا تھا اور وہ بالاپور کے علاقہ وادی صالحین میں مقیم تھا ۔ آج دوپہر اپنے مکان سے گزررہا تھا کہ اسی علاقہ کا ساکن محمد آصف نے اسے رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے جھگڑا کیا اور بعد ازاں تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ۔ اس واقعہ میں محمد ابراہیم شدید زخمی ہوگیا تھا اور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بالاپور پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بتایا جاتا ہے کہ آصف جو محمد ابراہیم کے قتل میں ملوث ہے کا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں اس کی روڈی شیٹ موجود ہے ۔