حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے بالاپور چوراہے سے ایک نومولود کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نومولود کی نعش کو ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس 8 تا 9 ماہ کی بچی کو مرنے کے بعد کپڑے میں لپیٹ کر پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے ایک اوپن پلاٹ سے لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔
