بالاکوٹ ائیر اسٹرائک کے متعلق سوال کرنا ہر شہری کا حق ہے : سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری

,

   

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بالاکوٹ کے ائیر اسٹرائک کے متعلق سوال کرنا ہر شہری کا حق ہے ، آخر کیوں بالاکوٹ میں ائیر اسٹرائک کیا گیا اور اس سے شہریوں کو کیا ملا ،حکومت کو ان سوالوں کا جواب دینا چاھیئے ،انہوں نے یہ باتیں ایک ٹی وی چینل میں بحث کے دوران کہی ۔
انٹرویوکے دوران صحافی نے ان کہا کہ ہندوستان کے شہری اس بارے میں حق ہے کہ وہ فوج اور سیکورٹی کے متعلق سوال کر سکے ، اس پر حامد انصاری نے کہا کہ یقیناًیہ حق ہر شہری کا ہے کہ وہ ایسی چیزوں کے بارے میں جانے جو شہریوں کی پالیسی سے جڑی ہوئی ہو ۔
انصاری صاحب نے آگے کہا کہ آپ کسی ثبوت کو چھپا نہیں سکتے ان سے پاکستان کے ایف ۱۶ کا بھی رد عمل مانگا گیا ۔ جسکو لے کر پاکستان دعوی کر رہا ہے کہ ایف ۱۶ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہونچا ہے ۔اس مسئلہ پر مثال پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اگر میں دعوی کرتا ہوں کہ میں نے شیر کو مارا ہے تو مجھے وہ شیر کا مرا ہوا جسم ثبوت کے طور پر دکھانا ہوگا ۔
واضح رہے مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مختلف دعوے کرتی رہتی ہے کہ ہم نے فلاں فلاں کارنامہ انجام دیا اور ثبوت مانگنے پر وہ واپس پوچھنے والوں کے سامنے ہی بے بنیاد سوالات کھڑے کردیتی ہے اور اسے وطن مخالف تک کہا جاتا ہے ۔