ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں گھس کر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد اپوزیشن کے ذریعہ پوچھے جانے کے بعد اب اس پر شیو سینا نے بڑا بیان دیا ہے۔ شیو سینا نے منگل کو اپنے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو پاکستان میں جیش محمد کے کیمپ پر ہوئے ہوائی حملے میں مارے گئے لوگوں کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے۔
اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی اطلاع دے دینے سے مسلح افواج کا حوصلہ کم نہیں ہوگا۔