بالاکوٹ فضائی حملہ کوئی پاکستانی فوجی یا شہری ہلاک نہیں ہوا

   

Ferty9 Clinic

وزیر خارجہ سشما سوراج کی احمدآباد میں بی جے پی کی خاتون کارکنوں سے مخاطبت
احمدآباد 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ و بی جے پی قائد سشما سوراج نے آج کہاکہ کوئی پاکستانی فوجی یا شہری ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے سرحد پر پلوامہ دہشت گرد حملے کی فبروری میں جوابی کارروائی کے دوران، ہلاک نہیں ہوا۔ وہ خاتون پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے پرزور انداز میں کہاکہ 2014 ء جیسی قطعی اکثریت اِس بار بھی بی جے پی زیرقیادت حکومت کو حاصل ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جو کچھ وہ چاہتے تھے، سب کچھ نہیں کرسکے کیوں کہ وہ مخلوط انتظامیہ کے سربراہ تھے ہندوستانی فضائیہ نے جیش محمد دہشت گرد تربیتی کیمپ کو جو پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ میں قائم تھا، 26 فروری کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ 14 فروری کے پلوامہ دہشت گرد حملے کی جوابی کارروائی تھی جس میں سی آر پی ایف کے 40 سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔ سشما سوراج نے کہاکہ فضائی حملہ خود حفاظتی طور پر کیا گیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ جب ہم نے سرحد پار فضائی حملہ پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد کیا، ہم نے بین الاقوامی برادری سے کہہ دیا تھا کہ ہم نے خود حفاظتی میں ایک اقدام کیا ہے۔ ہم نے بین الاقوامی برادری سے کہاکہ افواج کو ہدایت دی گئی تھی کہ کسی بھی شہری یا پاکستانی فوجی کو حملے کے دوران ہلاک نہیں کیا جانا چاہئے۔ فوج کو صرف دہشت گرد کیمپوں کو جو جیش محمد کے تھے، نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی کیوں کہ جیش محمد نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پوری بین الاقوامی برادری نے ہندوستانی فضائی حملے کی تائید کی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی قائد کی حیثیت سے اُبھرے ہیں۔ اُنھوں نے 2008 ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اُس وقت کی کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت دیگر ممالک کو پاکستان کو الگ تھلگ کردینے کی سخت کارروائی نہیں کرسکی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ 40 غیر ملکی شہری جن کا تعلق 14 ممالک سے تھا، اِن حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہندوستان او آئی سی کے اجلاس میں منعقدہ ابوظہبی مدعو کرنے پر اعتراض کیا تھا۔