٭ پڈوچیری کے چیف منسٹر وی نارائن سوامی پلے بیاک سنگر ایس پی بالا سبرامنیم کی موت کو فلمی صنعت کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بالا سبرامنیم کو ’’بھارت رتن‘‘ سے نوازنے کی اپیل کی۔ بالا سبرامنیم کی کل ان کے فارم ہاؤز میں آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ اس موقع پر ٹاملناڈو پولیس کی جانب سے 14 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ بالا سبرامنیم کا 74 سال کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث جمعہ کو چینائی کے ایک دواخانہ میں دیہانت ہوگیا تھا۔