حیدرآباد۔ بالا نگر اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو لڑکیوں کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ شیخ نبیلہ جو گوتم نگر علاقہ کے ساکن شیخ مستان کی بیٹی تھی کل شام عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نبیلہ کا 13 سال قبل دل کا علاج کیا گیا تھا۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 20 سالہ لڑکی بھاوت پلوی جو گنڈی مسلائی علاقہ کے ساکن شخص راجندر کی بیٹی تھی جو گزشتہ ہفتہ کرسی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔