بالٹی مور حادثہ کے 35 دن بعد 20 ہندوستانی ہنوز پھنسے ہوئے

   

واشنگٹن: امریکہ کی بالٹی مور بندرگاہ کے قریب تجارتی جہاز کے پل سے ٹکرانے کے 35 دن بعد بھی عملے کے ہندوستانی ارکان جہاز میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ 26 مارچ کی صبح بالٹی مور میں ایک کنٹینر جہاز ایک پل سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثہ میں پل پر کام کرنے والے 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے عملے کے 20 ہندوستانی ارکان 35 دن گزرنے کے بعد بھی جہاز پر موجود ہیں۔ عملے کا ایک رکن جو زخمی ہوا تھا اس کا ساحل پر علاج کیا گیا اور اگلے دن جہاز پر واپس آ گیا۔ اگر اس رات سب ٹھیک ہو جاتا تو وہ پیر یا منگل تک کولمبو پہنچ چکے ہوتے۔ فلوینٹ کارگو کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ زمین، ہوائی اور سمندری راستے سے مال صارفین تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایک کنٹینر جہاز کو بالٹی مور سے کولمبو پہنچنے میں تقریباً 33 دن اور 21 گھنٹے لگیں گے۔ غورطلب ہے کہ مارچ میں جہاز اسکاٹ برج کے ایک ستون سے ٹکرا گیا تھا، جس کی وجہ سے پل گر گیا تھا۔ یہ 50 سال پرانا ڈھانچہ تھا، جس سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی تھیں۔ امریکی ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔ تصادم سے پل ٹوٹ گیا اور تمام مال بردار جہازوں کا گزرنا بند ہو گیا۔ ایف بی آئی نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور کوسٹ گارڈ میری ٹائم انویسٹی گیشن بورڈ کی طرف سے الگ الگ جاری تحقیقات کے علاوہ اس واقعہ کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔