نظام آباد: 6؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 12 ؍ ستمبر کے روز بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کیلئے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے ویلپور منڈل کے لکورہ ، اے این ایس ٹی فنکشن ہال میں صبح 10 بجے سے 4 بجے تک جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور اس جاب میلہ میں آئی ٹی ، سافٹ ویر بینکنگ ، نان آئی ٹی ، فاراماکی کمپنیاں شرکت کررہے ہیں ۔ دسویں جماعت سے لیکر بی ٹیک ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، فارماسیس ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع قابل کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے اور کمپنیاں 12 ہزار سے 60 ہزارروپئے تک تنخواہ فراہم کرے گی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے بتایا کہ انٹرویو میں منتخب کے بعد اسی روز اپارٹمنٹ لیٹر دینے کی کوشش کی جائے گی ۔ لہذا بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کے نوجوانوں کو استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ۔
جڑچرلہ میں منی ٹینک بنڈ کا معائنہ
جڑچرلہ /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی قومی شاہراہ پر واقع ہائی وے کے نزد منی ٹینک بینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے صاف بنانے کی خاص توجہ کا مرکز بنانے کا منصوبہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہمراہ مجلس بلدیہ چیرمین لکشمی رویندر مجلس بلدیہ کمشنر شیخ محمود کے علاوہ زیڈ پی چیرپرسن یادیا ، مجلس بلدیہ نائب صدرنشین رام موہن ، سابقہ زرعی مارکٹ چیرمین پی مرلی ایڈوکیٹ بادے پلی نائب صدرنشین زرعی مارکیٹ جناب محمد علی دانش کے علاوہ جڑچرلہ کاورم پیٹ بادے پلی کے کونسلرس کے علاوہ دیگر بی آر ایس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھے ۔