بی جے پی کی وجہ سے ملک کے امن کو خطرہ لاحق، وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد۔ 16 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بالکنڈہ حلقہ کے بھیمگل ، بڑا بھیمگل ، چنگل ، مچکور ، بابا پور ، دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے بیشتر نوجوانوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کی قیادت میں بی آرایس میں شامل ہونے پر مسٹر پرشانت ریڈی نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہناکر ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی آرایس ان کا زبردست خیر مقدم کرتی ہے اور بی آرایس پارٹی کے کاموں سے متاثر ہوکر نوجوان بڑے پیمانے پر بی آرایس میں شامل ہورہے ہیں اور یہ ایک بی آرایس کیلئے خوش آئند بات ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی کی وجہ سے ملک کی امن و ضبط کو خطرہ لاحق ہورہا ہے ۔ عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنا نوجوانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرتے ہوئے کارپوریٹ دوستوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد نوجوان بی آرایس کی طرف مائل ہورہے ہیں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہے اور مستقبل کو سنہرا بنانا سب کا فریضہ ہے ۔ ملک کی اثاثہ جات اور قوانین کو نقصان پہنچاتے ہوئے کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ایل آئی سی میں ادانی شیرز کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ایل آئی سی میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے کروڑوں روپئے ضائع کئے گئے اور بی جے پی حکومت کی ناکامیوں پر سوال کرنے والے افراد کیخلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور اسی کے تحت ای ڈی کے کیسس کویتا پر بھی در ج کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فرقہ پرست کرنے کے بجائے جمہوری طور پر منتخب حکومت اپنا کام صحیح ڈھنگ سے کریں تو بہتر ہوگا ۔ آسڑیلیاں میں ادانی کے کوئلے کے کان ہے جبکہ ملک میں آئندہ 150 سال ضرورتوں کو پوری کرنے کیلئے کوئلہ کا ذخیر ہ ہے لیکن 30 لاکھ کروڑ روپئے کا کوئلہ ادا نی کی کمپنی سے خریدا گیا ۔ ملک میں بی جے پی ہر محاذ میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ آئندہ آنے والے دنوں میں بی جے پی مزید نقصانات پہنچانے سے قبل ہی نوجوانوں کو جاگنے کی ضرورت پر زور دیا ۔