بالکنڈہ کے مستحق مسلم خاندانوں میں رمضان کٹس کی تقسیم

   

نظام آباد: ویمولہ پرشانت ریڈی وزیر عمارت و شوارع کی ہدایت پر مستحقین مسلم خاندانوں میں حلقہ اسمبلی بالکنڈہ میں تقریباً2000 رمضان کٹس تقسیم عمل میں آئی ۔ بھیمگل و بابا پور میں مسلم کمیونٹی ہال میں آج تقریباً 500 خاندانوں میں رمضان کٹس تقسیم کی گئی ۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرپرسن کنے پریما لتا و کنے سریندر ، محمد عبدالمعز ضلع پریشد کوآپشن ممبر ، چوٹ پلی روی زیڈ پی ٹی سی ، صدر ٹی آرایس نرسیا ، وائس چیرمین بھگت، محمد عظمت اللہ معاون رکن بلدیہ، محمد عبدالرزاق کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ جبکہ بابا پور میں سرپنچ عتیق ، سرجیل ایم پی ٹی سی ، بھیمگل ایم آر او راجندر ، ڈپٹی ایم آر او اور صدر انجمن بھیمگل محمد انجم ، بابا پور صدر انجمن محمد عتیق کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد عبدالمعز ضلع پریشد کوآپشن ممبر نے کہا کہ چندر شیکھر رائو چیف منسٹر بننے کے بعد اقلیتوں کیلئے کئی اسکیموں کو روشناس کیا اس میں ہر سال دعوت افطار کے ساتھ غریب مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم شامل ہے ۔ یہ کے سی آر کے سیکولر چیف منسٹر ہونے کی دلیل ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کے سی آر ، ویمولہ پرشانت ریڈی وزیر عمارت و شوارع کا شکریہ ادا کیا ۔