’بالیکا ودھو ‘کے ڈائرکٹر ترکاری فروخت کرنے پر مجبور

   

٭ رام ورکشا گور جو ’بالیکا ودھو‘ کے ڈائرکٹرس میں سے ایک ہیں، اِن دنوں اترپردیش میں ترکاری فروخت کررہے ہیں۔ کورونا وائرس وباء کے درمیان اعظم گڑھ میں وہ گزربسر کے لئے ترکاری بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ میں یہاں پر ایک فلم کے سلسلہ میں آیا تھا۔ جب لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو فلم کا پراجکٹ رُک گیا۔ اِسی لئے میں اپنے والد کے کاروبار کو سنبھالتے ہوئے ترکاری فروخت کرنے لگا، اِس میں مجھے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی۔ مجھے یقین ہے کہ میں ایک دن ممبئی واپس ہوجاؤں گا۔