بالی بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر کی عنقریب رہائی

   

جکارتہ ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتہاء پسند عالم دین جنکے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ بالی میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کے روحانی پیشوا تھے، انہیں طبی بنیادوں پر جیل سے رہا کیا جائیگا۔ 80 سالہ ابوبکر بشیر کے بارے میں کہا جاتا رہا ہیکہ وہ جامع اسلامیہ (JI) جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کے اہم رکن تھے جس پر الزام تھا کہ 2002ء میں بالی ریسارٹ پر کئے گئے حملوں میں یہی نیٹ ورک ملوث تھا جس میں 200 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔