جکارتہ :وزارت قانون اور انسانی حقوق نے انسانی اور طبی بنیادوں پر ابوبکر بشیر کی سزا میں نرمی کی اورانڈونیشیا کی حکومت نے بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر کو سزا پوری ہونے سے قبل رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق 82 سالہ ابوبکر بشیر آچے میں دہشت گردی کیمپ چلانے کے الزام میں 15 سال سے قید کی سزا کاٹ رہے تھے جبکہ انہیں 2002 میں بالی اور 2003 جکارتہ ہوٹل دھماکوں کا منصوبہ ساز سمجھا جاتا ہے۔تاہم انہوں نے دھماکوں میں کسی بھی قسم کے کردار ادا کرنے کی تردید کردی تھی۔رپورٹس کے مطابق ابوبکر بشیر پر دہشت گردی کے کیمپ چلانے کے الزامات ثابت ہوگئیتھے اور مقامی عدالت نے 2011 میں انہیں 15 سال قید کی سزا سنائی تھی جو 2025 میں مکمل ہونی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت قانون اور انسانی حقوق نے انسانی اور طبی بنیادوں پر ابوبکر بشیر کی سزا میں نرمی کی اور وہ رہائی کے بعد جزیرہ جاوہ میں اپنے آبائی علاقہ منتقل ہوگئے ہیں۔