بالی میں 80ہندوستانی پھنس گئے ،تلنگانہ اور اے پی کے کئی افراد شامل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 8اپریل (یواین آئی)لاک ڈاون کے پیش نظرانڈونیشیا کے بالی میں 80ہندوستانی پھنس گئے ہیں۔ان میں تلگو ریاستوں کے افرادبھی شامل ہیں۔ حیدرآباد کے 5،اے پی کے وجئے واڑہ کے 5افراد،اے پی کے ہی تروپتی کے دو افرادبھی ان پھنسے ہوئے افراد میں شامل ہیں۔حیدرآباد کے رہنے والے 10مارچ کو تفریح کیلئے بالی گئے تھے اور17مارچ کو واپس ہونے والے تھے تاہم لاک ڈاون کے نتیجہ میں وہ وہیں پر پھنس گئے ۔یہ افراد فی الحال بالی کی ایک ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں۔ان کے پاس رقم نہیں ہے جس کے نتیجہ میں ان کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ان افراد نے ان کے آبائی مقامات کو بہ حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی ہندوستانی حکومت سے خواہش کی ہے ۔