بالی وو؛ اکارہ یامی گوتم اور ڈالر پہلی مرتبہ ایک ساتھ

   

ممبئی۔بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے جیسا کہ ڈالر انڈسٹریز لمیٹڈ جوکہ ہندوستان کے سرکردہ ہوزری برانڈز میں سے ایک ہے ، کمپنی نے آج اپنے ویژن 2025 کااعلان کیا اور اپنے 50 ویں سال کے موقع پر ایک خصوصی لوگو کی نقاب کشائی کی اور اس موقع پر اس نے بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ خاص معاہدہ کا اعلان کیا ہے ۔ڈالر نے آج اپنی 50 سالہ خصوصی اشتہاری مہم کی بھی نقاب کشائی کی جس میں برانڈ ایمبیسیڈر مسٹر اکشے کمار شامل ہیں، جن کے ساتھ اس کا ایک دہائی پرانا تعلق ہے۔ ڈالرنے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کو بھی ڈالر مسی سیگمنٹ کے لیے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر سائن کیا ہے۔ ایک نئی اشتہاری مہم جس میں اس کی خاصیت ہے جلد ہی شروع کی جائے گی۔اس سال ڈالر خواتین کے لنجری شعبہ میں بھی بڑے پیمانے پر شامل ہوتے ہوئے دیکھے گا۔ان دنوں اکشے کمار اپنی آنے والی فلم پرتھوی راج کی ریلیز کی مصروفیات میں مگن ہے جبکہ یامی گوتم کی حالیہ فلم دسوی میں اداکارہ کے کام کی تعریف ہوئی ہے جس میں یامی نے آئی پی ایس جوتی دیسوال کا کردار نبھا یا ہے ۔پولیس کے کردار میں یامی کو کافی پسند کیا گیا ہے ۔