محمود علی خان
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے جب سے ظہیر اقبال سے شادی کی ہے ان کے حمل کی افواہیں کئی مرتبہ منظر عام پر آئی ہے اور اداکارہ نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ توقع نہیں کررہی ہیں ۔ حال ہی میں دیوالی پارٹی میں ان کی موجودگی نے ایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ۔ اور اس بار سوناکشی سنہا نے ایک مزاحیہ ردعمل ظاہر کیا۔ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے کئی تصاویر پوسٹ کی تاہم یہ اس کا کیاپشن ہے جس نے سب کو حیرت زدہ کردیا ۔ ’’ انسانی تاریخ میں طویل ترین حمل ( 16 ماہ اور ہمارے خوبصورت اور انتہائی ذہین میڈیا کے مطابق گنتی ) کا عالمی ریکارڈ ہولڈر صرف وسط حصے کے ارد گرد ہاتھ سے پوز دینے کیلئے ۔ ہمارے ردعمل کے لیے آخری سلائیڈ تک اسکرول کریں اور پھر اس دیوالی کو چمکانا جاری رکھیں ‘‘ ۔ سوناکشی نے پوسٹ کیاپشن کیا۔ سوناکشی نے گزشتہ سال 23 جون کو ممبئی میں ظہیر اقبال سے شادی کی تھی جس کے چند ماہ سے ہی ان کے حمل کی افواہیں چل رہی تھی ۔۔