دبئی ۔2؍مارچ ( ایجنسیز )ایران۔ اسرائیل جنگ کے کے باعث بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں۔ ایران کی جانب سے دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئی ہیں جس سے دبئی میں موجود متعدد افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔اس صورتحال میں بالی و وڈ اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہندوستانی حکومت سے مدد کی اپیل کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا وزیراعظم مودی جی میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اورہندوستان واپس آنے کا کوئی صاف راستہ نہیں ہے۔ میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کیلئے شکر گزار رہوں گی۔واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل (ڈی ڈبلیو سی ) جیسے دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔