بالی ووڈ اداکارہ سریکھا سیکری کا دیہانت

   

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بالیکا ودھو کی کلیانی دیوی ، سریکھا سیکری کا آج 75 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دیہانت ہوگیا۔سیکری کے منیجر نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مہینوں سے علیل تھیں اور 2020 میں انہیں دماغی فالج ہوگیا تھاپسماندگان میں انکے اہل خانہ اور انکی دیکھ بھال کرنے والے افراد شامل ہیں جبکہ اہل خانہ نے مزید تفصیلات بتلانے سے انکار کیا ہے اور محض ” اوم سائی رام۔ “کہکر فون منقطع کر دیاتین بار قومی ایوارڈ جیتنے والی سریکھا سیکری نے 1978 میں فلم ‘قصہ کرسی کا’ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔