دھرمشالہ(ہماچل پردیش): بالی ووڈ اداکار آصف بسرا نے خود کشی کرلی ہے۔ جمعرات کو ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے دھرشالہ میں آصف بصرا نے میکلوڈ گنج میں جوگی باڑا روڈ پر واقع ایک کیفے کے پاس خود کشی کی ہے۔ اداکار نے خودکشی کیوں کی ہے، اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ کانگڑا کے ایس پی ومکت رنجن نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔