بالی ووڈ اسٹار پرینکا چوپڑا کو یونیسف کا ایوارڈ

,

   

نیویارک۔ 4 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کو یونیسف کے ڈینی کے ہیومانیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یونائٹیڈ نیشنس چلڈرنس فنڈ (یونیسف) کی جانب سے اس سال جون میں اس ایوارڈ کیلئے پرینکا چوپڑا کے نام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ کل رات نیویارک کے اسنوفلیک ہال میں منعقدہ تقریب میں پرینکا چوپڑا کو ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ امریکی اداکار ڈینی کے سے موسوم ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پرینکا چوپڑا نے تقریب سے خطاب کیا ۔ بزرگ فیشن ڈیزائنر ڈائنا فرسٹین برگ نے بالی ووڈ اداکارہ کو ایوارڈ پیش کیا۔ پرینکا چوپڑا گزشتہ دس برسوں سے یونیسف کی خیرسگالی امبسیڈر ہیں۔