بالی ووڈ اور آرٹ فلموں کے اداکار گریش کرناڈ کا انتقال

,

   

Ferty9 Clinic

فلمی صنعت کو نقصان ، صدر ، وزیراعظم اور دیگر شخصیات کا خراج عقیدت

ممبئی ؍ نئی دہلی۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی قائدین، تھیٹر سے متعلق شخصیات اور تفریحی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماؤسٹوں نے دوشنبہ کو گریش کرناڈ کی موت پر سوگ منایا اور کہا کہ وہ اس بے مثال ڈرامہ نویس، اداکار اور ہدایت کار اور ثقافت اور آرٹس کے مختلف شعبوں میں انکی خدمات کی ہمیشہ کو ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔ 81 سالہ کرناڈ کا طویل علالت کے بعد دوشنبہ کو بنگلورو میں اپنی رہائش گاہ میں انتقال ہوگیا۔ اظہار خیال کی آزادی کے چمپئن تھے۔ انہوں نے کناڈا، ٹامل، تلگو، ملیالم، ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کیا تھا ۔ صدر رامناتھ کووند نے کرناڈ کی موت کو ہندوستانی تھیٹر کی دنیا کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ صدرجمہوریہ کے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کرناڈ کے انتقال کی خبر کو سنکر سخت رنج و غم ہوا۔ آج ساری ثقافتی دنیا غریب ہوگئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرناڈ کی ستائش کی کہ وہ جن باتوں کو پسند کرتے تھے، ان پر بے لاگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے۔ جنوبی ہند کی فلمی دنیا کے اداکار اور سیاستداں کمل ہاسن نے کرناڈ کے چھوڑے ہوئے بیش قیمت ورثے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انکی فلمی تحریروں سے مرعوبیت محسوس ہوتی تھی اور میں ان سے تحریک پایا کرتا تھا۔ ساہتیہ اکیڈیمی کے صدر چندر شیکھر کمہار نے کہا کہ انہوں نے اپنا ایک نہایت میں قریب دوست گنوا دیا ہے۔ پربھو نے کہا کہ وہ بہت زیادہ ذہین، شائستہ اور سیدھے سارے آدمی تھے۔اداکار سونم کپور نے کہا کہ میں انکے کام کی مداح تھی۔