حیدرآباد۔ 17 مئی (پریس نوٹ) رُدرکشا کمیونیکیشن کا قیام عوام کو ہندوستانی تہذیب سے واقف کروانے، اس کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور انہیں تفریحی مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا، ساتھ ہی کاز پر مبنی ہماری موسیقی اور سماجی پہل کے ذریعہ قومی یکجہتی کا فروغ بھی ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔ جہاں تک ہماری پہل کا سوال ہے، اسے ہم نے جذبہ :’’ دِلوں کو دِلوں سے جوڑے‘‘ کا نام دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے وسائل بہت محدود ہیں لیکن ہمارا جذبہ غیرمتزلزل ہے۔ شائقین اور مداحوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں کہ اتوار 18 مئی 2025ء کو لائیو موسیقی پروگرام جذبہ : ’’دِلوں سے دِلوں کو جوڑے ‘‘ لے کر آرہے ہیں۔ یہ پروگرام شلپا کلا ویدیکا آڈیٹوریم، حیدرآباد میں شام 7 بجے مقرر ہے جس میں بالی ووڈ کی مشہور آواز ریکھا بھردواج موتیوں کے شہر ’حیدرآباد‘ کے عوام کو صوفی میوزک سے محظوظ کریں گے۔ دِلوں میں اُترنے والی صوفی موسیقی اور اس پر ہندوستان کی مشہور و معروف روح میں اُترنے والی آواز ریکھا بھردواج کو سننے کیلئے تیار ہوجایئے۔ اس پروگرام میں ریکھا بھردواج حیدرآباد کے شائقین کو بالی ووڈ فلموں کے مقبول ترین صوفی نغمے سنائیں گے ۔ریکھا بھردواج نے اپنے کیریر کی ابتداء میں ہندی فلم ’’چاچی 420 ‘‘ کے گانے کے ذریعہ کی ۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف فلموں کیلئے اپنی منفرد انداز و آواز کا جادو جگایا۔ ان کے گائے ہوئے مشہور گانوں میں ’نمک عشق کا‘ ، ’گیندا پھول ‘، ’کبیرا‘ ، ’رانجھا، رانجھا‘اور ’تیرے عشق میں ‘ جیسے گیت شامل ہیں۔ ریکھا بھردواج نے اپنے گائیگی کے ذریعہ کئی ایک ایوارڈس حاصل کئے۔ 18 مئی کو منعقد ہونے والے اس لائیو شو میں اپنے شاندار گائیکی کا مظاہرہ پیش کریں گی، شائقین کے کچھ پسندیدہ گانوں کو بھی گائیں گی۔ ٹکٹس bookmyshow کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 9643357540 سے ربط کیجئے۔