بالی ووڈ صنعت تاحال خسارہ کا شکار،کورونا وائرس و لاک ڈاؤن کے بعد حالات کی بحالی میں مشکلات

   

حیدرآباد۔7۔ستمبر۔(سیاست نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ معاشی صورتحال اور نقصانات سے بیشتر تمام شعبہ جات باہر آچکے ہیں اور بیشتر شعبہ جات میں ماقبل کورونا وائرس لاک ڈاؤن حالات بحال ہوچکے ہیں لیکن بالی ووڈ صنعت اب بھی کورونا وائر س لاک ڈاؤن کے اثرات سے باہر نہیں آپائی ہے اور بالی ووڈ صنعت میں خدمات انجام دینے والے پروڈیوسرس اور فلموں کی تیاری کے بعد فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مطابق 2019 میں صنعت کی جو حالت تھی وہ اب تک بحال نہیں ہوپائی ہے بلکہ 2019 میں اس مدت کے دوران ہونے والی آمدنی اور تجارت کا جائزہ لیا جائے تو اب بھی ماہ اگسٹ تک 30 فیصد خسارہ میں ہے۔ بالی ووڈ صنعت کے مطابق ماقبل کورونا وائرس جو آمدنی اور تجارت ریکارڈ کی جاتی تھی اس کا جائزہ لیتے ہوئے اگر آج کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ایسی صورت میں بالی ووڈ صنعت ابھی 38 فیصد خسارہ میں شمار کی جا رہی ہے کیونکہ فلم بینوں کی تعداد بحال نہ ہونے کے علاوہ فلموں کی ریلیز اور فروخت کنندگان کے رجحان میں تبدیلی رونما نہیں ہوئی جو کہ مشکل حالات کا سبب بن رہی ہے۔ ملک میں فلم سے متعلق 5 سرکردہ کمپنیوں کے مطابق تھیٹرس اور فلم ڈسٹریبیوشن میں ہونے والے خسارہ سے نکلنے کیلئے لازمی ہے کہ بالی ووڈ میں اب کوئی سوپر ہیرو آئے جو کہ بالی ووڈ کو درپیش حالات میں سدھار کی سمت لیجانے میں مددگار ثابت ہوسکے۔ بالی ووڈ صنعت کے ذمہ داروں کا کہناہے کہ ٹالی ووڈ کی فلموں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد اب یہ بات کہی جارہی ہے کہ بالی ووڈ کے حالات کو بحال کرنے کیلئے اب ’سوپر ہیرو‘ کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے۔ تفریح کے شعبہ میں ہونے والے ان نقصانات کی پابجائی کے سلسلہ میں ڈسٹریبیوٹرس کا ماننا ہے کہ بالی ووڈ کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے قبل کی صورتحال میں آنے کیلئے ابھی چند ماہ لگ سکتے ہے۔م